BADIN WEATHER

BADIN

[BADIN][bleft]

PAKISTAN

[PAKISTAN][bleft]

WORLD NEWS

[WORLD][bleft]

COVID-19

[CORNAVIRUS][bleft]

اینٹوں کے بھٹے پر کام کرنے والے دو پاکستانی مزدور سوشل میڈیا سٹار بن گئے، ہزاروں روپے کمانے لگے

اینٹوں کے بھٹے پر کام کرنے والے دو پاکستانی مزدور سوشل میڈیا سٹار بن گئے، ہزاروں روپے کمانے لگے

badin news - www.badinnews.com 
نئی سوشل میڈیا ایپلی کیشن ’ٹک ٹاک‘ آنے کے بعد عالمی سطح پر شہرت حاصل کرنا لوگوں کے بائیں ہاتھ کا کھیل بن چکا ہے۔ اگر آپ کے پاس سمارٹ فون ہے اور آپ اچھا مواد تیار کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں تو آپ کو بڑی بڑی شوبزشخصیات سے زیادہ شہرت حاصل کرنے سے کوئی نہیں روک سکتا۔ اگر آپ کو ہماری بات پر یقین نہیں آ رہا تو بھٹہ خشت پر کام کرنے والے ان دو مزدوروں ہی کو دیکھ لیں، جو ٹک ٹاک کی وجہ سے شہرت کی بلندیوں کو پہنچ گئے اور اب خاطرخواہ رقم بھی کما رہے ہیں۔ ویب سائٹ پڑھ لو کے مطابق ان مزدوروں کے نام نصیر بلوچ اور ’پیچھے والا‘ ہیں۔ ان کی ویڈیوز میں اس دوسرے شخص کو ’پیچھے والا‘ ہی کہا جاتا ہے چنانچہ آپ بھی اسے پیچھے والا ہی کہیں۔
ٹک ٹاک پر اب تک ان کو 21لاکھ سے زائد لوگ فالو کر چکے ہیں اور ان کی ویڈیوز پر 7کروڑ سے زائد لائیکس آ چکے ہیں۔
اب وہ ٹک ٹاک پر مختلف برانڈز کی مصنوعات کی تشہیر بھی کر رہے ہیں اور اس سے آمدنی کما رہے ہیں۔ اگر آپ میں بھی کوئی صلاحیت ہے، تو دیر کس بات کی۔ فون اٹھائیے، شہرت اور پیسہ آپ کا منتظر ہے۔

For More Latest News Visite our site 

www.BadinNews.com,

مزید نیوز کے لئے  وزٹ کرین

www.BadinNews.com,

BADIN, BADIN NEWS, BADIN, BADIN NEWS,